ٹوکیو، 11 جنوری (یو این آئی/ اسپوتنک) شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ طور پر داغا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون(ایس ای زیڈ) کے باہر گرا ہے۔
کیوڈو نیوز ایجنسی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل جاپان کے سرکاری چینل این ایچ کے نے جاپانی حکومت کے حوالے سے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغا ہے۔