شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 10 کلومیٹر دور ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ میران شاہ میں ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔









