دُنیا کے امیر ترین شخص اور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا اپنا ذاتی کوئی گھر نہیں بلکہ وہ دوستوں کے فالتو بیڈ رومز میں سوتے ہیں۔
ارب پتی ایلون مسک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس فی الحال اپنی ایک بھی ذاتی جگہ نہیں ہے، میں لفظی طور پر دوستوں کی جگہوں پر رہ رہا ہوں۔ٹیسلا کے سی ای او نے کہا کہ میری کمائی اتنی زیادہ نہیں ہے جتنی لوگ سوچتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں چھٹیاں نہیں لیتا ہوں اور اپنا زیادہ تر وقت کام کرنے میں گُزارتا ہے۔دُنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک غربت بھری زندگی گزارتے ہیں؟ سابقہ گرل فرینڈ کا اہم انکشاف
ایلون مسک نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل ہوگا کہ اگر میں سالانہ اربوں ڈالر ذاتی طور پر استعمال کروں۔
اس سے قبل ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ اور کینیڈین گلوکارہ گرائمز نے انکشاف کیا تھا کہ بعض اوقات ایلون مسک غربت بھری زندگی گُزارتے ہیں۔
گرائمز نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایلون مسک دُنیا کے امیر ترین شخص ہونے کے باوجود بھی لگژری زندگی گزارنا پسند نہیں۔
کینیڈین گلوکارہ نے مزید کہا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایلون پیسوں کا ذخیرہ کررہے ہیں جبکہ سچ یہ ہے کہ وہ اپنا سارا پیسہ ’ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ‘ پر خرچ کرتے ہیں۔
دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی مالیت 269.5 بلین ڈالر ہے اور وہ اس وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کی اپنی پیشکش کے لیے خبروں میں ہیں۔