لکھنؤ: اترپردیش کے جل شکتی وزیر مہندر سنگھ پر بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی(عاپ)رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو ہتک عزت کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ کے وکیل پرشانت سنگھ اٹل نے عاپ لیڈر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات سے جل شکتی وزیر کی شبیہ دھومل ہوئی ہے۔
جھوٹے الزامات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مشتہر کرنے کا غلط کام کیا گیا ہے جو بالکل برداشت کرنے کے لائق نہیں ہے۔