چنڈی گڑھ : پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ کے کام میں مزید بہتری لانے اور ریونیو کی چوری کو روکنے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے کاغذی اسٹامپ پیپر کو ختم کرتے ہوئے اب ای-اسٹامپ کی سہولت شروع کردی گئی ہے.
جو اسٹامپ بیچنے والوں کے لیے دستیاب ہے، یا ریاستی حکومت کی طرف سے مجاز بینکوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ای-اسٹامپ کا افتتاح کرتے ہوئے ریونیو کے وزیر برہم شنکر زمپا نے کہا کہ پہلے یہ سہولت صرف 20،000 روپے سے زیادہ کے اسٹامپ پیپر زپر دستیاب تھی لیکن اب 1 روپے تک کے ای-اسٹامپ بھی دستیاب ہوں گے۔
ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے اسٹامپ پیپرز کی پرنٹنگ کی مد میں سالانہ تقریباً 35 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔