اٹاوہ : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے چیف جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف عوامی غصے کی وجہ سے پارٹی صدر اکھلیش یادو کا 400 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ بھی پختہ ہوتا نظرآرہا ہے.
اور اب تو برسراقتدار پارٹی کے لیڈربھی ماننے لگے ہیں کہ ریاست میں ایس پی اتحاد کی حکومت بننے جارہی ہے۔
اٹاوہ ہیڈکوارٹر میں سماج وادی سمواد پروگرام میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر یادو نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کے خلاف غصہ 1977 میں پیدا ہونے والے عوامی غصے کی یاد دلاتا ہے اور کچھ دن پہلے اکھلیش یادو نے 400 سیٹیں جیتنے کی بات کی تھی، لیکن وہ حقیقت میں سچ ہونے جارہا ہے۔
دہلی میں بی جے پی کے بڑے لیڈرکہنے لگے ہیں کہ اترپردیش میں ایس پی کی حکومت آرہی ہے۔