دبئی میں چاند کی شکل کا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں ٹہرنے والے زمین پر رہ کر ہی خلا کی سیاحت کا لطف اٹھا سکیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں 5 بلین ڈالرز کی لاگت سے چاند کی شکل کا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔ مون ورلڈ ریزورٹ میں سالانہ ایک کروڑ افراد قیام کرسکیں گے۔ ہوٹل کی عمارت کی تعمیر48 ماہ میں مکمل ہوگی۔









