انٹلی جنس بیور سے لے کر این آئی تک دس سینٹرل ایجنسیاں اب کسی بھی کمپیوٹر میں موجود ، ریسیو اور اسٹورڈ ڈیٹا سمیت کسی بھی جانکاری کی نگرانی ، انٹرسپیٹ اور ڈکرپٹ کرسکتی ہیں ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق 10 ایجنسیوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی کمپیوٹر کے ڈیٹا کو چیک کرسکتی ہیں ۔
ان ایجنسیوں میں انٹلی جنس بیور ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو ، ای ڈی ، سینٹرل ٹیکس بورڈ ، ریوینیو انٹلی جنس ڈائریکٹویٹ ، مرکزی جانچ بیورو ، قومی تفتیشی ایجنسی ، کابینہ سکریٹریٹ ( آر اینڈ ارے ڈبلیو ) ڈائریکٹوریٹ آف سگنل انٹلی جنس ( جموں و کشمیر ، نارتھ ایسٹ اور آسام کے علاقوں کیلئے ) اور پولیس کمشنر ، دہلی کا نام شامل ہے۔
اس حکم کے مطابق سبھی سبسکرائبر یا سروس پرووائیڈر اور کمپیوٹر کے مالک کو جانچ ایجنسیوں کو تکنیکی تعاون دینا ہوگا ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ، تو انہیں سات سال کی سزا کے ساتھ جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔