ہر گاؤں میں جا کر لوگوں کا مفت علاج کریں گے۔وین او پی ڈی، پیتھالوجی، ایکسرے، ای سی جی اور ٹیسٹ جیسی سہولیات سے لیس ہے۔پرنسپل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن نے وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

لکھنؤ۔ صحت کی خدمات کو جدید بنانے کی طرف مسلسل آگے بڑھنے والی ایرا یونیورسٹی نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایرا نے ایک موبائل میڈیکل وین تیار کی ہے جس میں او پی ڈی، بلڈ ٹیسٹ، ایکسرے، ای سی جی اور مریضوں کا معائنہ جیسی تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہ وین گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کا مفت معائنہ اور علاج کرے گی۔ یہ وین ایک منی ہسپتال کی طرح ہے۔ وین میں نصب آلات سے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ اور ایکسرے رپورٹ فوری موصول ہو جائے گی اور اسی وقت مریض کا علاج شروع ہو جائے گا۔

پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن آلوک کمار نے کہا کہ ایرا میڈیکل کالج نے طب کے میدان میں قابل ستائش کام کیا ہے۔ یہ موبائل وین دیہی صحت کی خدمات کے لیے ایک وردان ثابت ہوگی۔ اب گاؤں کے لوگ بیماری کے پیچیدہ مسائل سے بھی بچ سکیں گے کیونکہ اس وین کے ذریعے ان کی بیماری کا ابتدائی مرحلے میں ہی پتہ لگایا جا سکے گا۔









