’چیٹ جی پی ٹی‘ کی تخلیق کار کمپنی’اوپن اے آئی‘ کے باس سیم آلٹ مین اب ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کا نام ’برین‘ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی اب ’مرج لیبز‘ پر کام کررہی ہے جو برین کمپیوٹر انٹر فیس(بی سی آئی) ہوگا۔ اس سسٹم کا کام برین سے آنے والے سگنلز اور آواز کوحاصل کرنا ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اسے سرجری کی ضرورت نہیں ہے۔
سیم آلٹ مین کے آنے والے اس پروجیکٹ کا براہ راست مقابلہ دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کی کمپنی ’نیورالنک‘کے ساتھ ہوگا۔ نیورالنک بھی انسانی دماغ میں بی سی آئی چپ کو امپلانٹ کرتی ہے۔
اس سلسلے میں وہ پہلے ہی اس کا ایک کامیاب تجربہ کر چکی ہے جس کی مدد سے صارفین دماغی لہروں اور آوازوں کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرکا کرسر چلا پا رہے ہیں۔