نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک نے مالیاتی لین دین کی فیس میں دو روپے اور غیر مالیاتی لین دین پر ایک روپے اضافے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ نئے چارجز یکم مئی سے لاگو ہوں گے۔









