بارہ بنکی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں 19 فیصدی مسلمان ہیں لیکن آج تک اپنی کوئی سیاسی زمین نہیں بنا سکے ہیں۔
دوسروں کو لیڈر بنانے کے بجائے اب خود لیڈر بننے کے لئے کام کریں۔
یہاں رام نگر کے رامپور ا گاوں میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر نے کہا کہ 11فیصدی یادوؤں کے ساتھ ملائم سنگھ وزیر اعلی بن سکتے ہیں۔