رائے بریلی: اتر پردیش میں رائے بریلی کے انچاہار علاقے میں قائم نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کے بوائلر کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے ۔این ٹی پی سی پلانٹ کا بوائلر پھٹنے کے معاملے کی تفتیشی رپورٹ لیبر کمشنر کو سونپ دی گئی ہے.
اس میں بتایا گیا ہے کہ پلانٹ میں خامیاں تھیں جسکی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوائلر میں 23 میٹر اونچا راکھ کا ڈھیر لگا تھا جسکی وجہ سے حادثہ پیش ٓیا۔
بوائلر سے یہ راکھ ہٹائے بغیر کام کیا جارہا تھا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 31 اکتوبر کو این ٹی پی سی کے 500 میگاواٹ یونٹ کے دھماکے کے نتیجے میں 42 کی موت ہو گئی تھی ۔