رازیلیا 29 جنوری (یواین آئی)عالمی وباکورونا وائرس ( کووڈ-19) سے شدید طور سے دوچار لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی رات دیر گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 61،811 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کرکے 90،58،687 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 1386 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 2،21،547 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق برازیل (90.58 لاکھ ) امریکہ (2.57 کروڑ)اور ہندوستان (1.07 کروڑ) کے بعد کوروناسے متاثر ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔