نئی دہلی ، 11 اکتوبر (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46.57 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین دی گئی جس سے یہ تعداد بڑھ کر 95.19 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 18،132 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 2،27،347 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جو کہ کل کیسز کا 0.67 فیصد ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21،563 کورونا مریض صحت مند ہو ئے ہیں جس اس کی مجموعی تعداد 3،32،93،478 ہوچکی ہے ۔ ملک میں شفایابی کی شرح 98 فیصد ہے۔
شفایابی کی شرح اس وقت مارچ 2020 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 لاکھ 57 ہزار 679 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ۔ آج صبح 7 بجے تک 95 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 373 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹنگ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 10،35،797 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ اب تک ملک میں 58 کروڑ 36 لاکھ 31 ہزار 490 کووڈ ٹسٹ ہو چکے ہیں۔