نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 61 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 166.68 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 لاکھ 45 ہزار 676 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور آج صبح 7 بجے تک 166 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار 204 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے مزید ایک لاکھ 67 ہزار 59 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 43 ہزار 59 ہوگئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.20 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 11.69 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران دو لاکھ 54 ہزار 76 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد تین کروڑ 92 لاکھ 30 ہزار 198 ہوچکی ہے اور یہ شرح 94.60 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 لاکھ 28 ہزار 672 کووڈ ٹسٹ کے ساتھ ملک میں مجموعی 73.06 کروڑ کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔