اس سال عراق میں اربعین حسینی کے جلوس عزا میں شرکت کے لیے زائرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز کرگئی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال چہلم حضرت امام حسین (ع) کے لیے 18 ملین سے زائد زائرین کربلائے معلی پہنچے۔
18 ملین میں سے تقریبا پانچ ملین غیر ملکی زائرین ہیں جو دوسرے ممالک خاص طور پر ایران سے آئے ہیں اوراب تک ۵ ۳ لاکھ ایرانی زائرین نے اربعین کے مراسم میں شرکت کی۔
اربعین حسینی کے جلوس عزا میں ہر سال مزید اضافہ ہوتا رہا ہے۔ دنیا میں سب سے اجتماع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ غیر ملکی صحافی جو کوریج کرنے اربعین حسینی بھیجے جاتے تھے اس بار ان سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ وہ عراق میں خود کئی سال سے مولا کی زیارت کو آ رہے ہیں۔
غور طلب بات ہے کہ 4 سے 19 اکتوبر تک 21 ملین زائرین عراق میں پہونچ چکے تھے جبکہ کافی بڑا مجمعہ راستے میں تھا اور 21 صفر تک بڑٰ تعداد میں زائرین حسینی کی آنا جاری رہا۔ عراق کے زمینی حصے میں اتنی بڑی تعداد میں زائرین کا سما جانا کسی معجزہ سے کم نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 ملین زائرین نے اربعین کے مراسم میں شرکت کی تھی۔