نئی دہلی۔ کورونا دور میں ملک بھر میں احتیاط برتتے ہوئے ‘ درگا پوجا’ منایا جا رہا ہے۔ وہیں، سوشل میڈیا پر اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں نصرت کولکاتہ کے ایک درگا پوجا پنڈال میں ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
اس دوران نصرت لال اور سفید ساڑی پہنی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے تین خواتین کے ساتھ مل کر بنگال کا ایک روایتی رقص کیا جس کا ایک ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شئیر کیا ہے۔









