نئی دہلی : اپنی سادگی اور خوبصورتی کے لئے مشہور بالی ووڈ اداکارہ نوتن نے اپنے زمانے میں اپنی اداکاری اور منفرد انداز سے بہت سی لڑکیوں کو متاثر کیا تھا۔ ان کی اداکاری کے کیا کہنے۔ ایک طرف انہوں نے ایک راسخ العقیدہ ہندوستانی خاتون کا کردار بہت مضبوطی سے نبھایا تو دوسری طرف انہوں نے ایک جدید ہندوستانی لڑکی کے کردار کے ساتھ بھی انصاف کیا۔ ممبئی میں چار جون 1936 کو پیدا ہوئیں نوتن کا اصلی نام نوتن سمرتھ تھا۔









