مسجدِ نمرہ میں سعودی علماء کونسل کے اہم رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے خطبۂ حج دیا۔شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے مسجدِ نمرہ میں خطبۂ حج میں فرمایا کہ اے ایمان والو! دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللّٰہ کے حکم کو پورا کرو، اللّٰہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ ایک ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللّٰہ کے سوا تمام چیزوں کو ہلاک ہو جانا ہے، نماز ادا کی جائے، زکوٰۃ دی جائے، اسلام میں غریبوں کی مدد کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
خطبۂ حج میں شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے کہا کہ حج بھی ارکانِ اسلام میں سے ایک رکن ہے، اللّٰہ کی عبادت ایسے کرو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
ان کا خطبۂ حج میں کہنا ہے کہ کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر فضیلت حاصل نہیں، جس طرح اس مہینے کی حرمت ہے اسی طرح جان و مال کی حرمت بھی ہے۔
This is an upright religion but most people do not know | Khutba-e-Hajj
🟡Live coverage: https://t.co/WimdB0DaGP…#CapitalTV #CapitalTVLive
#Hajj2023 #Hajj1444 #KhutbaeHajj #عرفات #يوم_عرفة #Hajj_JourneyOfFaith #Makkah #holypilgrimage #HajjPilgrims #ArafatDay #حج_1444 pic.twitter.com/oT2QQ4VOZS— Capital TV (@CapitalTVLive) June 27, 2023