سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بارک اوباما نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’گزشتہ کچھ دنوں سے اُن کے گلے میں خارش تھی لیکن وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔‘
بارک اوباما نے بتایا کہ ’شکر ہے کہ اُنہوں نے اور اہلیہ نے کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹس بھی لگوائی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے اہلیہ مشیل اوباما کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔‘انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا کیسز کم ہوں یا زیادہ، آپ لازمی ویکسین لگوائیں۔‘
I just tested positive for COVID. I’ve had a scratchy throat for a couple days, but am feeling fine otherwise. Michelle and I are grateful to be vaccinated and boosted, and she has tested negative.
It’s a reminder to get vaccinated if you haven’t already, even as cases go down.
— Barack Obama (@BarackObama) March 13, 2022