ہم مرجعیت اور مومنین کی راہ میں خلوص نیت سے کی گئی اُنکی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔پروردگار اُنہیں اسکا اجر عظیم عطا فرمائے۔
ہندوستان میں مرجع آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے وکیل امور مالی، صدر خوجہ شیعہ اثناعشری جامہ مسجد ٹرسٹ ممبئی، چیئرمین الایمان چیریٹیبل ٹرسٹ، نجفی ہاؤس ممبئی، مشہور و معروف اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت جناب حاجی محب علی روشن علی ناصر مرحوم کے انتقال کی دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی جانب سے تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
عزیزم محمد علی محب علی ناصر پروردگار آپ کی کامیابیوں کو برقرار رکھے۔آپکے والد محترم کے انتقال پر ملال کی خبر ( خدا اُنہیں سکون ابدی عطا فرمائے) بیحد افسوسناک ہے۔
ہم مرجعیت اور مومنین کی راہ میں خلوص نیت سے کی گئی اُنکی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔پروردگار اُنہیں اسکا اجر عظیم عطا فرمائے۔
ہم آپ اور مرحوم کے دیگر عزیزان کی خدمت میں ( آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے) پرسہ پیش کرتے ہوئے اُنکی زندگی ابدی میں کامرانی اور صلہء الٰہی کی دعا کرتے ہیں۔