جونپور:اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آد تیہ ناتھ نے کہا ہے کہ عوامی شکایات، ترقیاتی کاموں اور لااینڈ آرڈرکو برقرار رکھنے میں ناکام رہنے والے افسران کو وقت سے پہلے ریٹائرڈ کردئے جائیں گے ۔مسٹر یوگی آج یہاں ایک انتخابی ریلی کوخطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ شہروں میں اچھی سڑکیں، اچھی اسٹریٹ لائٹ،صاف صفائی اور صاف پینے کا پانی کا انتظام کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں جو پیسہ لگایا جاتا ہے وہ عوام کا ہے اور عوام کا پیسہ اس کی ترقی میں خرچ کیا جانا چاہئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت صحیح سمت میں اس کا صحیح استعمال کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو بدعنوانی سے آزاد کرنا ہوگا، پھر دنیا کی کوئی طاقت ریاست کی ترقی کو روک نہیں سکتی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور میری یہی منشا ہے ۔