لکھنو:02اگست(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سوال اسپتال میں پیر کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی۔
سول اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سبھاش چندر سندریال نے یہاں بتایا کہ مسٹر یوگی ویکسین کی پہلی خوراک پانچ اپریل کو اسی اسپتال میں لگوائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی کو کوویکسین لگائی گئی ہے اور دوسری خوراک لگنے کے بعد ان کی ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی۔