لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو عالمی یومِ ہندی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے ریاستی باشندوں سے ہندی کو عالمی زبان بنانے کا عزم کرنے کی اپیل کی ہے۔
یوگی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا،’ریاستی عوام اور محبانِ ہندی کو ’وشو ہندی دیوس‘(عالمی یومِ ہندی) کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات‘۔
انہوں نے کہا،’دنیا کی عظیم زبانوں میں آگے ہندی، ہمارے قومی اتحاد کی علامت ہے۔