متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دبئی کی ایک لفٹ میں دیکھ کر ہندوستانی فیملی کے تمام فرد حیران رہ گئے۔میڈیا کے مطابق انس رحمٰن جنید اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیوں پر دبئی میں تھے کہ اسی دوران ان کی لفٹ میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم بھی آگئے۔
مقامی اخبار کے مطابق ہفتے کو انس رحمٰن جنید 22 ویں منزل سے لفٹ میں موجود تھے تب شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اسی لفٹ میں داخل ہوئے تھے۔
An Indian expat family met Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum, Vice President and Prime Minister of the UAE and Ruler of Dubai in an elevator on Saturday. Read the full story: https://t.co/bZSmTGSuZy
— ArabianBusiness.com (@ArabianBusiness) July 16, 2023
انس رحمٰن جنید نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ہم انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے تھے، ان کا رویہ بہت دوستانہ تھا، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے میری بیٹی کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور اس سے پوچھا کہ کیا وہ جانتی ہے کہ وہ کون ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CutkPTJvLvk/?img_index=1