لندن: دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو دوسروں کو ترقی دے کر خوش ہوتے ہیں۔ ایسے افراد میں ہولی ٹکر بھی شامل ہیں جو برطانوی تاجر، اینٹرپرونیئر، اور چھوٹے کاروبار شروع کرنے کی ماہر ہیں۔ہولی ٹکر اب تک 200 افراد کو کاروباری گر سکھاتے ہوئے انہیں ڈالروں میں لکھ پتی بناچکی ہیں۔ 22 سال تک ان کی زندگی پرسکون تھی کہ وہ شدید بیمار ہوئیں، انہیں طلاق ہوگئی اور ان کی زندگی شدید متاثر ہونے لگی۔ 23 برس کی عمر میں ان کے دماغ میں رسولی کی شناخت ہوئی اور وہ درد اور خوف میں مبتلا رہنے لگیں۔







