اسرائیلی جیل میں معمر ترین فلسطینی قیدی کو اسلحے کی اسمگلنگ کے جرم میں 17 سال قید کے بعد رہا کر دیا گیا۔ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے کلب کے ترجمان نے بتایا کہ 83 سالہ فواد شوباکی کو عسقلان جیل سے رہا کیا گیا ہے اور وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں راملہ جارہے ہیں، فواد شوباکی کے بیٹے حازم نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی۔
رہائی کے بعد فواد شوباکی اپنے قریبی ساتھی مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے مقبرے پر پہنچے جہاں فلسطینی حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا، چھوٹے بچوں نے تحریکِ فتح کا جھنڈا تھام رکھا تھا جبکہ خواتین نے ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پر فواد شوباکی کی نوجوانی کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔
83-year-old Foad Shobaki, the eldest Palestinian prisoner in Israeli occupation prisons, receives a hero's welcome upon his release today after serving 17 years in Israeli prisons.#FreeThemAll pic.twitter.com/dmkAOSloBJ
— Quds News Network (@QudsNen) March 13, 2023