لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)، سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ پارٹیاں مذہب اور ذا ت پات کےنام پر سیاست کرتی ہیں جبکہ اترپردیش کے عوام کو درپیش اصل مسائل سے پہلو تہی کرتی ہیں۔









