دنیا بھر میں کووڈ انیس نامی بیماری کے مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جان ہاپکنز انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس وائرس کے سبب ہلاک والوں کی تعداد چونسٹھ ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔
سب سے زیادہ یعنی تقریباﹰ 14ہزار ہلاکتیں اٹلی میں، اس کے بعد 11 ہزار کے لگ بھگ سپین میں اور پھر چھ ہزار کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب کووڈ انیس کے سب سے زیادہ مریض امریکا میں ہیں، جن کی تعداد تین لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ دنیا کے نوے سے زائد ممالک نے اپنے شہریوں سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔