بغداد، 16 دسمبر (اسپوتنک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں منگل کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے ایک سماجی کارکن صلاح العراقی کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ مقامی میڈیا بغداد ٹوڈے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے منگل کو یہ اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا ’’نامعلوم مسلح افراد نے ایک سماجی کارکن صلاح العراقی پر گولی چلا دی، جس کے بعد اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی ‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بغداد کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا ۔ الحداد چینل کے مطابق سماجی کارکن العراقی عراق میں سرگرم دہشت گردی پر تنقید کرنے کے لئے جانا جاتا تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں گزشتہ کچھ مہینوں سے مختلف پارٹی کے کارکنوں پر کئی حملے ہوئے ہیں۔ یہ حملے زیادہ تر ان لوگوں پر ہوئے ہیں جو بدعنوانی کے خلاف مظاہرے میں شامل تھے۔ ان لوگوں پر یا تو حملہ ہوا یا پھر ان کو قتل کر دیا گیا ۔اس طرح کے زیادہ تر حملے بغداد اور عراق کے جنوبی صوبوں میں ہوئے ہیں۔