واشنگٹن،21دسمبر؛ امریکہ مین کووڈ19 کے نئے ہفتہ وار معاملوں میں 73 فیصد سے زیادہ معاملے اس وائرس کی نئی قسم اومیکرون کےہیں۔بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام مرکز (سی ڈی سی) نے پیر کو یہاں یہ اطلاع دی ہے۔
سی ڈی سی کے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ 11 دسمبر کو اومیکرون معاملوں کا فیصد 12.6 تھا اور 18 دسمبر کو ہفتے کے آخر تک اس کا فیصد 73.2 ہوگیا۔
اس سے پہلے چار دسمبر کو ختم ہفتے میں انفیکشن کے سبھی معاملوں میں اومیکرون صرف 0.7 فیصد کےلئے ذمہ دار تھا۔امریکہ میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے اوراب تک 48 ریاستوں میں دستک دے چکا ہے۔امریکہ میں اومیکرون کا پہلامعاملہ ایک دسمبر کو آیا تھا۔