لکھنؤ: اومیش پال قتل کیس میں عتیق کی بہن عائشہ نوری کو ملزم بنایا گیا ہے۔ عائشہ پر الزام ہے کہ اس نے اومیش پال کے شوٹرز کو فرار ہونے میں مالی مدد کی تھی۔ عائشہ کے شوہر کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے، ان کے شوہر کو بھی انہی الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اب پولیس عائشہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔









