نئی دہلی،19 جولائی (یواین آئی) اجودھیا میں شری رام مندر تعمیر کا بھومی پوجن پانچ اگست کو ہوگا جس میں وزیراعظم نریندرمودی کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے اشارے دئے گئے ہیں کہ وہ صبح 11 بجے کے آس پاس اجودھیا پہنچیں گے اور ابھیجیت موہورت میں بھومی پوجن مکمل کرائیں گے۔حالانکہ ابھی تک وزیراعظم کے اجودھیا کے پروگرام کی سرکاری طورپر اطلاع نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شری رام جنم بھومی نیاس کی جانب سے مسٹر مودی کو تین اور پانچ اگست کو آنے کی دعوت دی گئی تھی وزیراعظم کی جانب سے پانچ اگست کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے۔
کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے بھومی پوجن کا پروگرام کئی بار ٹالا جا چکا ہے۔