گورکھپور: کسمہی بازار موتی رام اڈاراستے اورجگدیش پور فورلین تیراہاسے ایئرفورس تک کی سڑک مرمت کے مطالبے پر چوری چورا کے رکن اسمبلی جے پرکاش نشاد کی قیادت میں لوگوں نے پیدل مارچ کیا اورضلع مجسٹریٹ دفترپر مظاہرہ کیا۔کسمہی بازار موتی رام اڈاروڈ اورجگدیش پور سے ایئر فورس تک کی سڑک پوری طرح سے خستہ حال ہے۔جگہ جگہ گڈھوں کی وجہ سے جہاں لوگوںکو پریشانی کا
سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں آئے دن حادثات بھی ہو رہے ہیں اس کے علاوہ حلقہ کی دیگرسڑکیں بھی بدحالی کا شکار ہیں صبح گیارہ بجے شیوپور سے شروع ہوا پیدل مارچ کسمہی کوٹھی ، سمرہا،ردرپور ہوتے ہوئے کسمہی بازار پہنچا۔یہاں سے رکن اسمبلی کارکنان اورمقامی افراد ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے اس موقع پر مظاہرین نے سٹی مجسٹریٹ کو عرضداشت سپرد کی۔عرضداشت کے ذریعہ سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا۔پیدل مارچ اور مظاہرے میں خاص طورسے سابق ضلع پنچایت رکن ہری پرکاش نشاد ، گوپال راج دھر، اودھیش جیسوال ،ڈاکٹر گنگا پارسناتھ ،را م نگینہ نشادسمیت کثیرتعداد میں لوگ شامل رہے۔