لکھنؤ: شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور مجوزہ قومی شہریت رجسٹر(این آرسی) کی مخالفت میں حسین آباد واقع گھنٹہ گھرپر گزشتہ ۱۷؍دسمبر سے مسلسل مظاہرہ کر رہیں خواتین کی تحریک جمعہ کو ۲۲ویں دن بھی جاری رہی۔
جمعہ کو گھنٹہ گھرپر ہندو مسلم اتحادکا نظارہ دیکھنے کو ملاجب ہندوعورتوں نے گھنٹہ گھر پہنچ کر تحریک چلا رہی عورتوںکی حمایت میں ’شانتی ہون اور شدھی پاٹھ‘ کیا جس میںبڑی تعدادمیں مسلم عورتوں نے حصہ لیا۔ گھنٹہ گھرپر مظاہر ہ کر رہیں عورتوں نے ۹؍فروری کو لکھنؤ چلو کی اپیل کی۔









