سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تشدد شروع ہونے کے بعد امریکا اور برطانیہ کے اعلیٰ سفارتی عہدیداروں نے پاکستان میں ’قانون کی حکمرانی‘ کی پاسداری کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کے مطابق ہو۔
انٹونی بلنکن کے ساتھ برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے دولت مشترکہ کے رکن پاکستان کے ساتھ ’ایک دیرینہ اور قریبی تعلقات‘ ہیں، ہم اس ملک میں پرامن جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔
PAKISTAN: The clashes unfolding between Imran Khan's supporters and security enforcement following the former prime minister's arrest risks several human rights violations.
We call upon authorities to show restraint, and ensure any response is in line with the principles of…
— Amnesty International South Asia, Regional Office (@amnestysasia) May 9, 2023