غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 663 اسرائیل فوجیوں کو منٹل ہیلٹ کیئر سنٹروں میں بھیجا جا چکا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا:ہمارے ذرائع کے مطابق صیہونی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اور الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی اب تک 1663 فوجیوں کو دماغی اسپتال میں داخل کیا جا چکا ہے۔

بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ سے متاثرین میں سب سے بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جن کے ہاتھ پیر زخمی ہوئے ہيں اور وہ 42 فیصد ہيں, جبکہ ذہنی شاک اور صدمے کے مریضوں کی تعداد 21 فیصد ہے، اندرونی زخم والے 9 فیصد، ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ کے 7 فیصد اور کان میں زخمی کے 8 اور آنکھوں میں چوٹ کے 2 فیصد مریض ہیں ۔
صیہونی پارلیمنٹ کی رپورٹ کے مطابق جن زخمیوں کو ہیلتھ کیئر سینٹر بھیجا گیا ان میں سے 35 فیصد کو ذہنی امراض لاحق ہيں۔









