صدیقہ کبریٰ، دختر رسول خدا حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کی ایام شہادت کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
حضرت صدیقہ کبریٰ فاطمہ زہرا علیہا سلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے اتوار کی شب حسینیہ امام خمینی میں سلسلہ مجالس آغاز ہوا۔ اس سلسلے کی دوسری مجلس کل پیر کی شب منعقد ہوئی جس میں تہران اور قرب و جوار سے آئے ہزاروں عزاداروں اور سوگواروں کے علاوہ صدر روحانی اور ملک کے دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام اورعہدیداروں نے شرکت کی۔
تین جمادی الثانی مطابق انتیس جنوری کو دختر رسول خدا، ہمسر علی مرتضیٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کا یوم شہادت ہے اور اس مناسبت پر جہاں دنیا بھر میں دختر رسول کا سوگ منایا جا رہا ہے وہیں ایران میں میں بھی عزاداری اور سوگواری کا سلسلہ جاری ہے۔