اسرائیلی فوجیوں نے آج غزہ کی پٹی کے ارد گرد کے صحرا پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے اور جنگ زدہ سرحدی علاقے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے لڑائی لڑی، جبکہ حماس کے ساتھ جاری جھڑپوں کے تیسرے روز تک ہلاکتوں کی تعداد گیارہ سو سے تجاوز کر چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے غزہ سے اچانک حملہ شروع کرنے، راکٹ فائر کرنے اور جنگجوؤں کو بھیجنے کے ایک روز بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ ایک طویل اور مشکل جنگ کے لیے تیار ہو جائے، حماس کے جنگجوؤں نے 100 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق حماس کے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد سے اب تک 700 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں، یہ 1973 کی عرب-اسرائیل جنگ کے بعد اس کا سب سے بڑا نقصان ہے، دوسری جانب غزہ کے حکام نے کم از کم 413 اموات کی اطلاع دی ہے۔
This morning, I spoke with @IsraeliPM to express my full support for the people of Israel in the face of an unprecedented and appalling assault by Hamas terrorists.
We will remain in close contact over the coming days.
The U.S. will continue to stand with the people of Israel.
— President Biden (@POTUS) October 8, 2023
ہزاروں اسرائیلی افواج کو جنوب میں حماس کے جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جہاں سڑکوں اور قصبے کے مراکز میں شہریوں کی لاشیں بکھری ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اس تنازع کا عالمی سطح پر اثر پڑتا نظر آرہا ہے، کئی دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کے ہلاک، اغوا یا لاپتا ہونے کی اطلاع دی ہے، ان میں برازیل، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، میکسیکو، نیپال، تھائی لینڈ اور یوکرین شامل ہیں۔
تیل کی قیمتیں آج 4 فیصد سے زیادہ بڑھ گئیں، جس سے خام مال سے مالا مال خطے سے سپلائی کے ممکنہ دھچکوں کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، ایشیائی منڈیوں میں کاروبار کے آغاز میں برینٹ آئل کی قیمت 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ 86.65 ڈالر ہوگئی اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.5 فیصد بڑھ کر 88.39 ڈالر پر رہا۔
امریکا کا اسرائیل کی مدد کیلئے بحری جہاز، جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان
امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کے حملوں کے بعد گزشتہ روز اضافی فوجی امداد بھیجتے ہوئے امریکی بحری جہازوں اور جنگی طیاروں کو اسرائیل کے قریب جانے کا حکم دیا۔
Strengthening our joint force posture, in addition to the materiel support—including munitions—that we will rapidly provide to Israel, underscores the United States’ ironclad support for Israel.
— Secretary of Defense Lloyd J. Austin III (@SecDef) October 8, 2023