لکھنؤ: محکمہ خوراک اور لاجسٹکس ریاست کے مزدوروں کے لئے راشن کارڈ بنانے کے عمل پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ اس کے لئے باقاعدہ مہم چلا کر اہل کارکنوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
محکمہ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق کل31.8کروڑ کارکنوں کا رجسٹریشن کیا گیا ہے۔ اس میں73.6کروڑ رجسٹرڈ مزدور پہلے ہی سرکاری راشن کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔تصدیق کے لئے کارکنوں کی کل تعداد58.1کروڑ ہے، جن میں سے49.1 کروڑ کارکنوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اہل پائے گئے 47.26 لاکھ مزدوروں میں سے 37.2لاکھ راشن کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ وہیںتصدیق کے دوران 92.122لاکھ کارکن نااہل پائے گئ۔
یوگی حکومت نے کارکنوں کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لئے کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔ اس کے تحت گاؤں کی سطح پر تصدیقی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے اور اہلیت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس میں کارکنوں کو لازمی ریکارڈ میں سے انکم سرٹیفکیٹ اور بینک پاس بک کی لازمیت کی چھوٹ دی گئی ہے۔
صرف تصدیقی ٹیم کی رپورٹ ہی مزدوروںکے انکم سرٹیفکیٹ کے طور پر درست ہوگی۔موجودہ وقت میں راشن کارڈوں کی تصدیق کے بعد نا اہل خاندانوں کے راشن کارڈ کو منسوخ کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ اہل مزدور کنبوں کے لئے راشن کارڈ جاری کرنے کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
ای شرم پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے چترکوٹ، امیٹھی، گوتم بدھ نگر، بلیا اور اعظم گڑھ میں تصدیق کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔ چترکوٹ میں 1374 اہل مزدوروںمیں سے 498 ورکرس راشن کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔
امیٹھی میں 8919 اہل مزدوروں میں سے 2922، گوتم بدھ نگر میں 1757مزدوروں میں سے 530، بلیا میں 42569 مزدوروں میں سے 10623 اور اعظم گڑھ میں 22600 مزدوروں میں سے 5611 مزدوروںکو راشن کا فائدہ مل رہا ہے۔