بہرائچ : ضلع کے تھانہ موتی پور علاقے میں ہفتہ کی دیر رات نانپارہ۔ لکھیم پور ہائی وے پر نینہا گرودوارا کے نزدیک نامعلوم گاڑی اور بولیرو میں ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں بولیرو ڈرائیور کی موقع پر موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات نانپارہ۔ لکھیم پور ہائی وے پر بولیرو کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی۔ بولیرو میں ڈرائیور سمیت کل 08افراد سوار تھے ۔
حادثے میں سبھی سوار زخمی ہوگئے اور ڈرائیور پروین دکشت(۴۰) کی موت ہوگئی۔ زخمی ہونے والوں میں شیوچند (۵۰)، سنجے کمار(۴۰)، عتیق(۲۷)، شکیل احمد (۴۵)، افسر(۳۰)، رادھارمن اور پردیپ دکشت شامل ہیں۔ سبھی لکھیم پور کھیری ضلع کے دھورہرا کوتوالی کے قصبہ باشندہ ہیں۔