کیگالی: روانڈا میں ہونے والی میٹنگ سے 150 ممالک فرج اور ایئرکنڈیشنزر میں استعمال ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں میں کٹوتی کے عالمی معاہدہ پر متفق ہوگئے ہیں۔
روانڈا کے وزیر نے آج جب یہ اعلان کیا تو زوردار تالیوں سے خوشی کا اظہار کیا گیا کیونکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں یہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیر ونسینٹ بروٹا نے بتایا کہ اس معاہدہ پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری رضامند ہوگئے ہیں اس میں دنیا کے ممالک کو تین زمروں میں بانٹا جائے گا جن کو فیکٹری میں تیار ہونے والی ہائیڈر فلورو کاربن گیسوں کا استعمال الگ الگ میعاد کے اندر کم کرنا ہوگا۔
ترقی یافتہ ممالک جنمیں امریکہ اور بیشتر یوروپی ممالک آتے ہیں انہوں ن ے 2019 تک اس مضر گیس کا استعمال 10 فیصد کم کرنے کا عہد کیا ہے ۔ باقی ترقی پذیر ممالک کا ایک گروپ 2024 اور دوسرا 2028 تک اس گیس کا استعمال ترک کردیں گے وہ بتدریج اسے کم کرنا شروع کریں گے ۔