ممبئی، 28 جون (یو این آئی) ممبئی کے کرلا کے نائک نگر میں پیر کی رات ایک چار منزلہ عمارت گرجانے سے ایک شخص ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ اطلاع برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے عہدیداروں نے منگل کے روز دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ 20 سے زائد افراد کے اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔بچاؤ مہم جاری ہے۔
اس دوران ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی جائیداد کو بی ایم سی کے نوٹس پر خالی کرایا جانا چاہئے۔