بلیا۔(یواین آئی)۔ بلیا کے اوبھاوں علاقے میں ٹیمپو پلٹنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ دیر شام سواریوں سے بھرا ٹیمپور سکندر پور سے بیلتھرا روڈ جارہا تھا کہ ہلدی رامپور کے نزدیک گڈھا عبور کرتے وقت ٹیمپو بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔









