تہران ،8 مئی (ژنہو ا) خلیجی ملک ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک دماوند شہر میں جمعہ کے روز آئے زلزلے میں کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی ۔ ایرانی سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 48 منٹ پر ایران کے دارالحکومت تہران سے 69 کلومیٹر دور دماوند علاقے میں آیا اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ۔
ایران کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق زلزلے سے ایک 60 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی ۔ زلزلے کی وجہ سے کم از کم 11 افراد بھی زخمی ہو گئے جس سے تہران کے مغربی علاقے سے پانچ اور گیلاوند شہر سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی محفوظ مقام پر جانے کے دوران یہ افراد زخمی ہو گئے ۔
سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 35.777 ڈگری شمالی عرض بلد اور 52.045 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کی سطح سے سات کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔زلزلے کے جھٹکوں سے تہران میں بھی افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جس کی وجہ سے سڑکوں پر جام جیسی صورتحال پید ا ہو گئی ۔ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے سرکاری آئی آر این اے نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے البرز، قم، قزوین اور مازندران صوبے میں بھی محسوس کئے گئے ۔
جاپان میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
ٹوکیو،جاپان کے لزو جزیرے میں جمعہ کے روز 5.1 کے شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 33 منٹ پر آیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز 31.051 ڈگری شمالی عرض بلد اور 142.0537 مشرقی طول بلد میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔
زلزلے سے فی الحال کسی جانی ومالی نقصانات یا سونامی کی وارننگ جاری کرنے کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے ۔