گورکھپور : کوتوالی تھانہ علاقہ کے میاں بازار ناگرن کانونینٹ اسکول کے پاس کرایہ کے مکان میں رہ رہے ایک پولیس کے کنبہ میں ایک بھائی کورونا مثبت نکلا۔بہرائچ میںتعینات دونوں سپاہی لاک ڈائون کے دوران چھٹی پر گورکھپور آئے تھے۔واپس بہرائچ پہنچنے پر کورونا وائر س کی علامت دکھائی پڑنے پر ایک بھائی پرشانت نے جب جانچ کرائی تو جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے بعدسے کہرام مچ گیا۔
واردات کی اطلاع پولیس نے کنبہ کے لوگوں کو دی اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوپہر میں شہر صحت افسر ڈاکٹر مکیش رستوگی ،نخاس چوکی انچارج پردیپ سنگھ ، کانسٹیبل پیوش سنگھ ٹیم کے ذریعہ علاقہ میں صفائی اور سینٹائزیشن کا کام کرایا گیا۔ اس دوران وارڈ نمبر ۵۲میاں بازار کے کونسلر محمد اسلم عرف سنو بھی موجود رہے۔ افسران کی ہدایت پر بانس بلی کے سہارے علاقہ کو سیل کردیاگیا۔ میڈیاسے بات کرتےہوئے کونسلر اسلم عرف سنو نے کہا کہ کئی بار افسران کو پی پی ای کٹ راشن وغیرہ کیلئے خط لکھا گیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ میرے ساتھ سوتیلا برتائو کیا جا رہاہے۔ میرے وارڈ میں کورونا مثبت کی اطلاع ملی ہے۔ ایسے میں بغیر پی پی ای کٹ کے علاقے میں دورہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔