جالندھر 19 مارچ (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے فاضلکا ضلع میں پوست کی غیر قانونی کاشت کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ 18 مارچ 2024 کو بی ایس ایف انٹیلی جنس ونگ کی فراہم کردہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے، فاضلکا ضلع کے سرحدی علاقوں میں پوست کی غیر قانونی کاشت کی جانچ کے لئے بی ایس ایف کے دستوں اور پنجاب پولیس کے ذریعہ ایک مشترکہ تلاشی مہم چلائی گئی تھی۔
کارروائی کے دوران چک کھیوا دھانی بچن کے قریب ایک زرعی کھیت میں دھنیا سمیت افیون کی کاشت کا پتہ چلا۔ اس کے بعد ایک شخص کو افیون کی غیر قانونی کاشت کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور تقریباً 14.470 کلوگرام افیون کے پودے اکھاڑ کر ضبط کر لیے گئے۔