بھوپال، 22 جنوری (یو این آئی) مال گاڑی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے ایک ٹرین کو رد کر دیا ہے اور کئی ٹرینوں کو روٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے متھرا-پلول روٹ پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ سنٹرل ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ نارتھ سنٹرل ریلوے آگرہ ڈویژن کے متھرا-پلول ریلوے روٹ پر بھوتیشور-ورنداون کے درمیان مال گاڑی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا ہے۔
اس کی وجہ سے نئی دہلی-رانی کملا پتی شتابدی ایکسپریس ٹرین دونوں سمتوں سے رد رہے گی۔