لکھنؤ: لکھنؤ سٹی مسافروں کو کیش لیس سفر کی سہولت کے ساتھ ہی دیگر سہولت بھی مہیا کرائی جائیں گی۔ مسافر وں یوپی- ون کارڈ ایک کامن موبلیٹی کارڈ کے ذریعہ شاپنگ مال ، پارکنگ ، میٹرو اور ریلوے کی بھی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ اس کیلئے محکمہ سول عیاری کر رہاہے۔
لکھنؤ سٹی ٹرانسپورٹ کے ایم ڈی آر کے ترپاٹھی کے مطابق کیش لیس سفر کی سہولیت دینے کیلئے ون یوپی -ون کارڈ کامن موبلیٹی کارڈ کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ جلد ہی اس کارڈ کو اور بھی سہولیت سے جوڑا جائےگا۔
محکمہ سول ٹرانسپورٹ ڈائریکٹریٹ اپنے کارڈ کو شاپنگ مال ، پارکنگ ، میٹرو اور ریلوے سے بھی لنک کرائے گا اس سے مسافر ایک کارڈ سے کئی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ون یوپی -ون کارڈ لینے کیلئے کوئی اضافی فیس نہیں دینا ہوگی۔ مسافر کارڈ کو بس کنڈیکٹر سے لے سکتے ہیں۔
گومتی نگر اور دوبگا ڈپو میں کائونٹر بھی کھولے گئے ہیں۔ کارڈ کو بس کنڈیکٹر سے ریچارج کرا سکتے ہیں۔ کارڈ کے ذریعہ سفر کرنے پر 10 فیصد کی رعایت بھی ملے گی۔